تازہ ترین

سابق شوہر اور ان کی اہلیہ سے اچھے تعلقات ہیں: ماہرہ خان

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ  دوسری شادی کرنے سے قبل کئی خدشات تھے لیکن ان کے بیٹے اذلان نے انہیں شادی کے لیے راضی کیا۔حال ہی میں ماہرہ نے اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے اپنی آنے والی فلم ‘لَو گورو’ سمیت  کئی موضوعات پر بات چیت کی۔انٹرویو کے دوران فواد خان سے متعلق بات کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ ‘ہم دونوں اچھے دوست ہیں اور فواد کی ایک عادت جو مجھے بہت پسند ہے وہ یہ کہ وہ میرے سامنے بالکل ویسا ہی ہوتا ہے جیسا وہ حقیقت میں ہے’۔اس کے علاوہ پوڈکاسٹ میں خلیل الرحمٰن قمر سے اپنے ماضی کے تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے اعتراف کیا کہ ‘اس معاملے میں میری بھی غلطی تھی، مجھے چاہیے تھا کہ میں انہیں براہ راست پیغام دیتی، بجائے اس کے کہ میں سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتی، مجھے شدید غصہ تھا اور اسی وجہ سے میں نے ٹوئٹ کردی تھی جو بعد میں تنازع بنی’۔اپنی دوسری شادی کے بارے میں اداکارہ نے بتایا کہ ‘میں دوبارہ شادی کرنے سے خوفزدہ تھی، مجھے ڈر تھا کہ شادی کے بعد اداکاری کو خیرباد کہنا پڑے گا اور اپنے بیٹے اذلان کی فکر بھی تھی کہ وہ اس پر کیا ردِعمل دے گا’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں چاہتی تھی کہ جس شخص سے میں شادی کروں، وہ میرے بیٹے سے اس لیے تعلق قائم نہ کرے کہ وہ میرا بیٹا ہے، بلکہ ان دونوں کا آپس میں ایک الگ، خالص رشتہ ہو اور خوشی کی بات ہے کہ میری یہ خواہش پوری ہوگئی، دوسری شادی کے لیے اذلان نے راضی کیا‘۔ماہرہ خان نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ‘پہلے شوہر علی اور اس کی بیوی سے اچھے تعلقات ہیں، میں خوش ہوں کہ میری وہ شادی ہوئی کیونکہ اس سے مجھے زندگی کی بہترین نعمت ملی اور وہ ہے میرا بیٹا اذلان’۔واضح رہے کہ اداکارہ  ان دنوں عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی نئی مزاحیہ فلم ’لَو گرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔

Wearable devices and mobile health applications facilitate continuous heart Buy Lorazepam Online Without Prescription rate monitoring, empowering patients to better manage their condition from home. This awareness has led to a more personalized approach in the treatment of Soma Buy Online pain. Clinicians are encouraged to explore not only the physical aspects of radiculopathy but also the psychological dimensions that can accompany such conditions. Recent How To Buy Soma Online analyses suggest that Purchase Klonopin Online even mild levels of sleep disruption can influence test outcomes. Research published in Order Valium Online the last few years has underscored the need for an integrated Best place to Buy Valium Online approach that considers not just the sleep quality of patients but also their overall respiratory health. In addressing pain management plans, it is Trusted site to Buy Zolpidem essential to incorporate Order Valium Online both pharmacological and non-pharmacological strategies. The concept of half-life serves as Real Lorazepam online a crucial tool Zopiclone Overnight in this discussion. Clinicians must navigate the delicate balance Real Tramadol online between providing symptom Real Klonopin online relief and ensuring that patients are fully informed about the risks and benefits of potential treatments. healthcare highlight a shift towards Ambien Without Prescription a more Buy Clonazepam Without Prescription integrated approach, considering sleep alongside pain management.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button