کویت میں نئے آنے والے سفیر پاکستان ملک محمد فاروق سے پی ٹی آئی کویت کے وفد کی خوشگوار ماحول میں ملاقات
کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال
کویت( خصوصی نامہ نگار )پی ٹی آئی کویت کے وفد نے کمیونٹی کی ممتاز شخصیت اور پی ٹی آئی کویت چیپٹر کے صدر پیر امجد حسین کی زیر قیادت کویت میں پاکستان کے نئے سفیر عزت مآب ملک محمد فاروق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
یہ ملاقات بڑے خوش گوار ماحول میں ہوئی جس میں کمیونٹی کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور انہوں نے ان مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے کلچرل پروگراموں کے بارے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ کویت میں پاکستانی کلچر کے فروغ کیلئے بھی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
اس موقعہ پر سفارت خانہ پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری جناب فیصل مجید، ڈپٹی چیف آف مشن مادام تحریم الیاس، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی جناب فرخ عامر سیال بھی موجود تھے۔
عزت مآب سفیر پاکستان ملک محمد فاروق سے ملاقات کرنے والوں میں پی ٹی آئی کویت کے سابق صدر ملک اخلاق، نائب صدر تبسم جاوید ملک، ممبر ایگزیکٹو بورڈ عتیق الرحمن، خالد منہاس، سائیں نواز اور دیگر رہنما بھی شامل تھے۔