تازہ ترین

کیپٹن عاصم ملک پاکستان آٹزم ہیلتھ سائنسز کے ایکسیلنس ریسورس موبائلزیشن کے سربراہ برائے مڈل ایسٹ مقرر

لاہور(بیورورپورٹ) تفصیلات کے مطابق دبئی میں مقیم معروف پاکستانی شخصیت کیپٹن عاصم ملک کی خدمات کو دیکھتے ہوئے پاکستان آٹزم ہیلتھ سائنسز نے انہیں مشرق وسطیٰ کیلئے ایکسیلینس ریسورسز موبائلزیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز نے معروف پاکستانی شخصیت کیپٹن عاصم ملک کی اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے جاری مربوط اور نتیجہ خیز کاوشوں کو دیکھتے ہوئے انکی ہمہ گیر خدمات سے استفادہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہیں مشرقی وسطیٰ میں پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز کی طرف سے ایکسیلینس ریسورس موبلائزیشن کا سربراہ مقرر کر دیا ہے۔

اس حوالے سے کیپٹن عاصم ملک نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان آٹزم ہیلتھ سائنسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے اس اہم ذمہ داری کے اہل سمجھا، میری بھرپور کوشش ہوگی کہ مشرق وسطیٰ میں آٹزم کے حوالے سے کام کر سکوں اور خصوصی بچوں اور بچیوں کی آواز بن سکوں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی بچے ہمارے معاشرے کا لازمی جز ہیں یہ بچے کچھ مخصوص حالات کی وجہ سے احساس کمتری کا شکار ہوجاتے ہیں اور آہیستہ آہیستہ معاشرے سے کٹ کر رہ جاتے ہیں، یہ بچے دیگر بچوں کی طرح کھاتے، پیتے اور زندگی بسر کرتے ہیں لیکن ان میں خوداعتمادی کی کمی ہوتی ہے۔

یہ بچے بعض اوقات چڑچڑاپن اور تنہائی کا شکار ہوجاتے ہیں، اپنی بات کو بار بار دہراتے ہیں اور شدید قسم کا غصہ بھی کرتے ہیں، کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ہم نے ان خصوصی بچوں کو یہ احساس دلانا ہے کہ یہ بھی ہماری طرح کے عام انسان ہیں اور ان میں کسی بھی قسم کی کوئی کمی نہیں۔

سربراہ برائے مڈل ایسٹ پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز ایکسیلینس ریسورسز موبائلزیشن نے مزید کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے ان بچوں کو خصوصی توجہ دی جائے، ان شاءاللہ جلد مڈل ایسٹ میں اس حوالے سے کام شرور کرونگا اور خصوصی بچوں کی فلاح اور بہتری کے لیے تمام فورمز استعمال کرونگا۔

میں پاکستان آٹزم ہیلتھ سائینسز کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے ایسا موقع دیا جس سے میں ان خصوصی بچوں کے لیے کچھ کام کرسکوں،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button