تازہ ترین

ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والی تباہ کن صورتحال میں اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے:دردانہ صدیقی

پشاور (بیورو رپورٹ)گذشتہ چند ہفتے میں تباہ کن سیلاب سے پاکستان میں ہزاروں لوگ لقمہ اجل بن گئے – اربوں مالیت کے جانور , مکانات اور تیارفصلیں تباہ و برباد ہو گئیں جس سے ہر درد دل رکھنے والا پاکستانی رنجیدہ ہے

اس سے قبل بھی مہنگائی , سودی نظام معیشت اور غلط معاشی پالیسیوں نے عوام کا جینادوبھر کر رکھا تھا -بحثیت مجموعی ملک کی تشویشناک صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ ہم اپنے رب کی طرف رجوع کریں –

ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ارکان و کارکنان کے نام” عشرہ رجوع اللہ “منانے کی اپیل کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے رب کے حضور گناہوں کی معافی کی خواستگار ہو – استغفار کی روش کو اپنائیں – بلاشبہ رب کریم ہی ہماری مشکلات اور پریشانیوں کو دور کرنے پر قادر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم ستمبر تا 10ستمبر 2022 “عشرہ رجوع الی اللہ “کے دوران ارکان و کارکنان انفرادی طور پر دعاؤں , نوافل اور ذکر اذکار پر خصوصی توجہ دیں۔

اجتماعی عبادات و اذکار کا اہتمام بھی کیا جائے۔ آئمہ مساجد کو بھی اس حوالے سے خصوصی توجہ دلائ جائے – یہ تمام امور ساری زندگی توجہ کے متقاضی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ تذکیر اور تحدید عہد کے طور پر منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے –

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button