
ابو ظہبی ( برجستہ رپورٹ )ابوظہبی میں منعقد ہونے والے شطرنج کے بین الاقوامی مقابلے گذشتہ روز،اختتام پذیر ہوئے، ان مقابلوں میں 82 ممالک کے 3000 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، پاکستان کی نمائندگی 6 کھلاڑیوں نے کی جبکہ انڈیا کی طرف سے 100 سے زائد شطرنج کھلاڑی میدان میں اترے، پاکستانی کھلاڑیوں میں سب سے بہترین کارکردگی خالد خاں لودھی کی رہی، جن کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور وہ کئی عشروں سے کویت میں بسلسلہ روزگار مقیم ہیں، انہوں نے کل 9 راونڈز میں 6 اعشاریہ 5 پوائنٹس اسکور کئے، یعنی انہوں نے 6 میچز جیتے ،دو ہارے اور ایک میچ میں ہار جیت کا فیصلہ نہ ہو سکا۔