GulfKuwait

چوہدری سجاد اکرم چیمہ چئیرمین PMLN شارجہ کے اعزاز میں کویت میں پرتکلف عشائیہ

کویت( برجستہ نیوز) پاکستان مسلم سنٹر (ن) کویت کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) شارجہ کے چیئرمین، چوہدری سجاد اکرم، کے اعزاز میں ایک شاندار اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔ یہ پروقار تقریب میاں محمد ارشد ،حاجی منور حسین،ملک محمد حیات کی جانب سے اس کے میزبان پاکستان مسلم سنٹر (ن) کے صدر، میاں محمد ارشد، تھے۔
اس عشائیہ میں کویت میں مقیم پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت اور پاکستانی کمیونٹی کی معتبر شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء میں خصوصی طور پر حاجی منور حسین، میاں زبیر شرفی، ڈاکٹر شجاع الدین، ملک محمد حیات، ملک طالب حسین صدیقی، برکت علی مراد، سہیل انجم بٹ، عقیل دانش گوندل، اور طارق علی محسن شامل تھے۔
تقریب میں شریک افراد نے چوہدری سجاد اکرم کو خوش آمدید کہا اور ان کی پارٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر چوہدری سجاد اکرم نے اپنے اعزاز میں منعقد کی گئی اس تقریب پر میزبان، میاں محمد ارشد، اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور پارٹی ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہے۔
میاں محمد ارشد نے چوہدری سجاد اکرم کا کویت آمد پر پرتپاک خیرمقدم کیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button