راجہ پرویز اشرف پٹھوار کی پگ،شملہ ہیں، راجہ شاہدرشید
ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ان کا ثانی کوٸی نہیں ہے ، تقریب سے خطاب

اسلام آباد(برجستہ نیوز)سابق مشیر و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل راجہ شاھد رشید نے کہا کہ میں ابھی مندرہ تاچکوال روڈ سے گزر کر آرہا ہوں اور اعلانیہ کہہ رہا ہوں کہ اگر بات کی جائے ترقیاتی کام کرانے کی تو بلاشبہ اس ضمن میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کوئی ثانی نہیں ہے، میں گوجرخان کے لوگوں سے ملنے کے بعد نتیجتاً یہ کہہ سکتا ہوں کہ ان کی جڑیں واقعی ہی عوام میں ہیں اور بےشک راجہ پرویز اشرف پورے پٹھوار کی پگ ہیں اور ہم راجپوتوں کا شملہ ہیں بلکہ پورے پاکستان میں ایسا عوامی نمائندہ کوئی نہیں جس کے کام بولتے ہیں اور ترقیاتی منصوبے اس کی دیانت و صداقت کی گواہی دیتے ہیں۔گوجرخان کے گاؤں دیوی داتا میںPP کے سینئر رہنما راجہ بابر شہباز کی والدہ، راجہ نعمان اور راجہ ارسلان فاروق کی دادی محترمہ کی تقریب چہلم میں بحیثیت مہمان خصوصی مفکرِ پٹھوار راجہ شاھد رشید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر دعا گو ہیں کہ اللہ کریم مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔آمین.