تازہ ترین

آرمی چیف بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے:کیپٹن (ر) عاصم ملک

آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے والے سن لیں کہ آرمی چیف بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے۔کیپٹن(ر)عاصم ملک

میں عمران خان کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کر کے اپنی سیاست نا چمکائیں سابق چیف کوارڈینیٹر

لاہور (بیورورپورٹ) سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری کو متنازع بنانے والے سن لیں کہ آرمی چیف بھی ہمارا ہے فوج بھی ہماری ہے اور یہ ملک بھی ہمارا ہے۔

پاک فوج کا جو بھی آرمی چیف آتا ہے وہ پاکستانی عوام کا ہیرو ہوتا ہے اور پاکستانی عوام اپنے آرمی چیف سے بہت محبت کرتی ہے۔

میں عمران خان کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے گفتگو کرکے اپنی سیاست نا چمکائیں اور پاکستان کے سب سے معتبر اور قابل اعتماد ادارے کو متنازعہ بنانے کی کوشش نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا ہر آفیسر اور سپاہی پاکستان کا اثاثہ ہیں، اس وقت موجودہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاکستانی فوج سب سے بہترین دور سے گزر رہی ہے اور پاکستانی افواج اپنے ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

عوام کسی بھی شخصیت کے ذاتی خیالات اور ان کی باتوں میں آنے والے نہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button