عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں، کیپٹن(ر) عاصم ملک
لاہور(بیورورپورٹ) اوورسیزپاکستانیز کمیشن پنجاب کے سابق چیف کوارڈینیٹر برائے مڈل ایسٹ کیپٹن(ر) عاصم ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔
آڈیو لیکس اور دیگر ذرائع سے ان کے حوالے سے جو باتیں گردش کر رہی ہیں ایسی باتیں کرنے والا اگر کسی دوسرے مہذب ملک میں ہوتا تو ابھی تک گرفتار ہوکر سزا پا چکا ہوتا لیکن افسوس کا مقام ہے کہ پاکستان دشمنی پر اتر آنے والا یہ شخص ابھی تک آزاد گھوم رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود غرضی، لالچ اور ملک دشمنی کی تمام حدیں پار کردی ہیں اپنے ذاتی اور انفرادی مفادات کے لیے وہ ملک کے اجتماعی مفادات کو نقصان پہنچارہا ہے۔
پاکستان اور پاکستان کے اداروں کے خلاف عمران خان کے غلط بیانات کا نوٹس بہت پہلے لیا جانا چاہیے تھا، میں چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آرمی آرمی سٹاف سے اپیل کرتا ہوں کہ عمران خان کے ملک دشمن بیانات کا نوٹس لے اور انکی فوری طور پر گرفتاری کے احکامات جاری کرے