تازہ ترین
عمران کی سیاست عوام کو سبز باغ دکھا کر بے وقوف بنا ناہے:رہنما اے این پی
سرائے نورنگ (نمائندہ بر جستہ نیوز )عوامی نیشنل پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرور خان نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ لہذا فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران کی سیاست عوام کو سبز باغ دکھا کر بے وقوف بنا ناہے۔
تحریک انصاف چارسال مرکز جب کہ نو سال صوبے میں بر سراقتدار ہے۔تاہم اس عرصے میں تحریک انصاف نے ملک اور صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی بجائے ملکی معیشت کو تباہ کردیا ہے جس کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔