تازہ ترین

تجوڑی پولیس نے تری خیل میں قتل میں ملوث دو ملزمان کو ایک ماہ بعد گرفتار کر لیا

سرائے نورنگ(برجستہ نمائندہ خصوصی )تجوڑی پولیس نے پچھلے ماہ تری خیل میں رہزنوں کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے آٹو ڈیلر خالد حمید کے قتل میں ملوث دو نامزد ملزمان کو چھاپے کے دوران گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی کلاشنکوف اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

واقعات کے مطابق 27اکتوبر کی شام گنڈی خان خیل کے رہائشی موٹر سائیکل بار گینر خالد حمید ولد حمید اللہ اپنے پارٹنر تحسین اللہ کے ہمراہ بہرام خیل میں ایک دوست کے ساتھ کھانا کھانے کے بعد اپنی ذاتی موٹر سائیکل پر قرضے کی وصولی کے لئے تری خیل روانہ ہوگئے۔

کہ راستے میں نامعلوم رہزنوں نے ان کا پیچھا کیا اور اسلحے کی نوک پر لوٹنے کی کوشش کی تاہم خالد حمید کی مزاحمت پر نامعلوم رہزنوں نے خالد حمید پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خالد حمید شدید زخمی ہوگیا۔بعدازاں خلیفہ گل نواز ہسپتال بنوں میں زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئےدم توڑ گیا۔

ایس ایچ او تھانہ تجوڑی سلیم خان بمعہ پولیس پارٹی نے بہرام خیل چھاپے کے دوران قتل کے مقدمہ مِیں نامزد دو ملزمان آصف اللہ اور ذوالفقار سکنائے بہرام۔

کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برامد کرلی گئی۔عوامی حلقوں نے پولیس کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button