تازہ ترین
حافظ حسین احمد نے جمیعت علماء اسلام( جے یو آئی ) میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی
کوئٹہ( برجستہ نیوز ) سابق پالیمنٹیرین اور سینیٹر حافظ حسین احمد نے کوئٹہ میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کئے ۔حافظ حسین احمد نے غیر مشروط طور پر جے یو آئی (ف) میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لی۔
یاد رہے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف اور بیانات دینے کی وجہ سے حافظ حسین احمد اور مولانا محمد خان شیرانی کی پارٹی رکنیت ختم کر دی گئی تھی ۔