تازہ ترین

غیر ملکی ایجنٹ بیرونی ایجنڈے پر اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ پوسٹیں شئیر کررہے ہیں جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جاسکتی

پارا چنار کرم ( برجستہ بیورو چیف ناصر حسین بنگش ) ایم ڈبلیو ایم ضلع کرم کے رہنماؤں اور علماء نے اہلبیت اطہار اور صحابہ کی شان میں سوشل میڈیا پر گستاخی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور فیک آئی ڈیز چلانے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاراچنار میں کارکنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت المسلمین کے رہنما سید نقی شاہ فخری ، تحصیل چیئرمین علامہ مزمل حسین، سید صداقت حسین میاں ، ممتاز عالم دین علامہ اخلاق حسین نے کہا کہ بعض غیر ملکی ایجنٹ بیرونی ایجنڈے پر اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی شان میں فیک آئی ڈیز کے ذریعے گستاخانہ پوسٹیں شئیر کررہے ہیں۔

جو کسی صورت بھی برداشت نہیں کی جاسکتی رہنماؤں نے کہا کہ اس قسم کے لوگوں کی تفصیلات اکھٹی کی گئی ہے ایف آئی آر کے اندراج کیلئے ڈی پی او کرم کو بھی تحریری درخواست دی گئی ہے۔

رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ اہلبیت اطہار اور صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کے مرتکب افراد کو سزا مل سکے رہنماؤں نے صوبائی حکومت فورسز اور عدلیہ سے اس قسم عناصر کی سرکوبی کیلئے موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button