تازہ ترین

سینیئر صحافی ذیشان گیلانی لاہور پریس کلب کے گورننگ باڈی کے امیدوار

لاہور(برجستہ نیوز ) سینیئر صحافی ذیشان گیلانی جو کہ لاہور پریس کلب کی کونسل کے سینیئر ممبر ہیں پریس کلب کے الیکشن2023ء-2022ء گورننگ باڈی کے امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔

ذیشان گیلانی نے عملی صحافت کا آغاز 1992ء میں روز نامہ اباسین رحیم یار خان سے کیا تھا ۔وہ روزنامہ اباسین لاہور کے ایگزیکٹیو ایڈیٹر لاہور بھی رہ چکے ہیں۔

بعد ازاں ملک کی نامور اخبارات میں میگزین ایڈیٹر، نیوز ایڈیٹر شفٹ انچارج، پروڈیوسر کنٹرولر نیوز کے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

جن میں روزنامہ پوسٹ مارٹم، روزنامہ بھلیکھا روزنامہ صحافت ،روزنامہ نامہ خبریں ، روزنامہ اومیگا ،دوپہر ،ٹی وی چینل رائل نیوز، چینل فائیو، نیوز نیوز ،کے این نیوز شامل ہیں ۔

ذیشان گیلانی چیف نیوز ایڈیٹر روزنامہ ایمرا میں اس وقت اپنی صحافتی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
امید ہے کہ ذیشان گیلانی حالیہ پریس کلب کے الیکشن میں کامیابی حاصل کر لیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button