تازہ ترین

میں لاہور پریس کلب کو صحافی برادری کے ایک مضبوط اور باوقار نمائندہ ادارے کے طور پر پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں:سعید آسی

لاہور( برجستہ نیوز ) لاہور پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی سعید آسی نے حالیہ پریس کلب لاہور کے الیکشن میں اپنے پائنیر گروپ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ معزز ارکانِ لاہور پریس کلب۔

لاہور پریس کلب کے اتحاد، اس کی بلڈنگ کے حصول اور پنجاب میں جرنلسٹس کالونیوں کے قیام کے لیئے سال 2004ء میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاونڈیشن کی منظوری حاصل کرنے میں میرا کلیدی کردار رہا ہے۔

اس لیئے میں لاہور پریس کلب کو صحافی برادری کے ایک مضبوط اور باوقار نمائندہ ادارے کے طور پر پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہوں۔ اس کے لیئے پریس کلب کی منتخب باڈی کا بھی مستعد فعال اور باوقار ہونا ضروری ہے جو صحافی برادری کے حقوق و مفادات کے لیئے ہمہ وقت ڈٹ کر کھڑی نظر آئے۔

مجھے یہ کہتے ہوئے بھی فخر محسوس ہو رہا ہے کہ صحافی برادری کے اتحاد کی علامت بن کر اُبھرنے والے پائینیرز گروپ نے لاہور پریس کلب کی سال 2022ء کی نمائیندہ باڈی کے لیئے بے باک، بے داغ اور بے لوث و مستعد امیدوار نامزد کیئے اور اعظم چودھری نے صدر منتخب ہونے کے بعد صحافی برادری کی حقیقی نمائیندگی کی۔

اور صحافی کالونی فیز ٹو کی شکل میں بے گھر صحافیوں کو چھت فراہم کرنے کے لیئے ٹھوس اور عملی کردار ادا کیا اور اپنے دن رات ایک کر دیئے۔

اور بالاخر اس نیک مقصد میں کامیابی حاصل کی۔ ان کی اسی فعالیت جانفشانی اور خلوصِ نیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پائینیرز گروپ نے لاہور پریس کلب کی سال 2023ء کی باڈی کے لیئے بھی اعظم چودھری کی قیادت ہی میں اپنا پینل انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

آپ اتوار 25 دسمبر کوخصوصی وقت نکال کرپریس کلب آیئے اوراعظم چودھری اور ان کےپورے پینل کو ووٹ دے کر بھرپور کامیابی دلائیےاورفیز ٹو سمیت صحافی برادری کی فلاح کے تمام منصوبے پایہٴ تکمیل کو پہنچانے کے لیئےاعظم چودھری کی ٹیم کے ہاتھ مضبوط بنائیے۔

الله آپ کا حامی و ناصر ہو۔ سعید آسی۔ سابق سیکرٹری لاہور پریس کلب۔ سابق صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور۔ سابق صدر پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button