تازہ ترین

گنداؤ-بوغکی معدنیاتی تنازعہ ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک کی گاڑی کے قریب مارٹر گولہ فائر

*۔* کرم ( ناصر حسین بنگش بیورو چیف بر جستہ نیوز ) ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک کے گاڑی کے قریب مارٹر گولہ فائر۔

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔مارٹر گولہ پھٹنے سے نزدیکی درخت و سڑک کو نقصان۔ڈپٹی کمشنر ضلع کرم واصل خان خٹک کے ہمراہ ڈی پی او کرم اور بھاری پولیس نفری، فریقین کے مابین فائربندی کے لئے جارہے تھے۔

پولیس نے واقعہ کی رپورٹ اور ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں ۔آج ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے کوششوں سے فائربندی ہوگئی ہے۔

اور فریقین سے مورچے خالی کرکے پولیس کے حوالے کر دیئے گئے ہیں۔

تنازعہ کے پرامن حل کے لئے ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں اہل سنت اور اہل تشیع کے سرکردہ مشران کا جرگہ جاری ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ لڑائی میں چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button