ضلع کرم کی غریب مریضہ کا علاج کے لئے حکام بالا سے مدد کی اپیل
ضلع کرم ( نمائندہ خصوصی) وسطی کرم علاقہ مناتو کے غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون جو کہ شوگر بلڈ پریشر، دل اور امراض چشم سمیت مختلف امراض میں مبتلا ہے،نے حکام بالا سے سی ایم ایچ سے فوری فری علاج کی اپیل کی ہے ۔
وسطی کرم کے علاقہ مناتو سے تعلق رکھنے والی ستاون سالہ مریضہ بیگم بی بی جو مختلف موذی امراض میں مبتلا ہے انتہائی غریب گھر انے سے تعلق رکھتی ہے شو ہر میر وزیر کمزور اوربوڑھا ہونے کے ساتھ ساتھ خود بھی مریض ہےامدنی کا کوئی خاص زریعہ نہیں ہے ان کے دل کی انجیو گرافی ہو چکی ہے۔
ان کے دلی خواہش ہے کی سی ایم ایچ پشاور میں علاج میسر ہو جائے جس کیلئے انہوں نے پشاور کور کمانڈر حسن اظہر حیات ،وزیراعلی خیبر پختون خواوفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز ساجد طوری کمانڈر 73 بریگیڈ اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ مریضہ کی علاج کیلئے سی ایم ایچ منتقل کرنے کیلئے احکامات جاری کی جائیں۔
کیونکہ موصوفہ کو شوگر کیلئے انسولین اور دیگر بیماریوں کے دوائی خرید نہیں سکتے چونکہ ان پر زیادہ اخراجات اتے ہیں جو کہ ان کے بس میں نہیں ہیں۔ لہذا حکام بالا علاج معالجے کی سہولت مہیا کریں ۔