تازہ ترین
بولنگ لوڈ مکمل ہو گیا. اب مکمل فٹ ہو چکا ہوں۔فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی
لاہور ( برجستہ نیوز ) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت تھا لیکن اب مکمل فٹ ہو چکا ہوں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ انجری اب کافی بہتر ہے، میڈیکل پینل کی ہدایات کے مطابق بولنگ شروع کی تھی۔شاہین آفریدی نے کہا کہ بولنگ لوڈ مکمل ہو گیا۔
اب مکمل فٹ ہو چکا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ کافی مشکل وقت تھا، ذہن میں آتا تھا۔ کہ پتا نہیں دوبارہ کھیل پاؤں گا یا نہیں۔ انجری سے واپس آنے کے لیے محنت بھی دگنا کرنی پڑتی ہے۔
قومی فاسٹ بولر نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ اور لیگ کرکٹ زیادہ کھیلنے سے انجریز بھی آتی ہیں ۔شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ بولر کی زندگی میں انجریز آتی ہیں، لیکن محنت اور لگن سے منزلیں طے کی جا سکتی ہیں۔