تازہ ترین

میری کوشش ہو گی کہ صحافیوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کروں:بریگیڈیئر شہزاد عظیم

پارہ چنار ( ناصر حسین بنگش ) کمانڈر 73 بریگیڈ بریگیڈیئر شہزاد عظیم نے کرم پریس کلب پاراچنار کا دورہ کیا اور صحافیوں کے مسائل سمیت مختلف ایشوز پر تفصیلی گفتگو کی۔

بریگیڈیئر شہزاد عظیم ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معظم بنگش کے ہمراہ کرم پریس کلب پاراچنار پہنچے اور پریس کلب کے مختلف حصے دیکھے پریس کلب کے صدر علی افضل افضال نے ضلع کرم کے صحافیوں کو درپیش مسائل کا تفصیل سے ذکر کیا۔

اس موقع پر بریگیڈیئر شہزاد عظیم کا کہنا تھا کہ میری کوشش ہو گی کہ پریس کلب اور صحافیوں کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کروں۔

اس موقع پر کرم یونین آف جرنلسٹس ڈسٹرکٹ کرم صدر عظمت علیزئی بھی موجود تھے بریگیڈیئر شہزاد عظیم نے عظمت علیزئی کے ہمراہ ایدھی پارک پاراچنار کا دورہ کیا اور پارک کے مزید بہتری کے لیے کام کریں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button