تازہ ترین

جدہ میں نوشین کلچرل اینڈ سینٹر نے پاکستانیوں کے اہل خانہ کے ہمراہ پہلی سالگرہ منائی:برجستہ رپورٹ

جدہ (امیر محمد خان سے )جدہ میں نوشین کلچرل اینڈ سینٹر نے پاکستانیو کے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی ہیلی سالگرہ منائی جس میں پاکستان کے نامور نوجوان گلوکار کیفی خلیل نے سعودی عرب میں پہلی دفعہ اپنے خوبصورت اور مشہور گیتوں سے دھوم مچادی ،پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے محفل کو یادگار بنایا۔

نوشین وسیم کے ہمراہ صحافیوں کی بڑی تنظیم پی جے ایف نے دیگر کے ساتھ ملکر تقریب کو جدہ کی یادگار تقریب بنانے میں اہم کردارادا کیا ،کیفی خلیل کے علاوہ پاکستان سے آنے والی گلوکارہ عابدہ حسین اور مقامی نوجوان سنگر سلیم رفیق نے گیت پیش کئے کیفی خلیل کے ریکارڈ یافتہ گیت ” کہانی سنو ” نے سماں باندھ دیا ۔

تمام شرکا ء نے ملکر انکے ہمراہ یہ گیت گا کر سماں باندھ دیا پروگرام کی آرگنائزر نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لئے اچھا تفریحی ماحول فراہم کیا جائے اور سعودی عرب میں پاکستانی کلچر فروغ پاسکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button