تازہ ترین

دفاع وطن میں شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے

وری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھہ کھڑی ہے پاک فوج نے جرات اور بہادری سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے بےنظیر بلوچ

کراچی (شازیہ ساجد)دفاع وطن میں شہداء کا کردار ناقابل فراموش ہے، پوری قوم شہداء کے لواحقین کے ساتھہ کھڑی ہے پاک فوج نے جرات اور بہادری سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے بےنظیر بلوچ

تفصیلات کے مطابق خمیسانی ویلفیئر آرگنائیزیشن کی صدرسیاسی سماجی رہنما بےنظیر بلوچ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے اپنی جرات اور بہادری سے پوری دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔

جس کی وجہ سے ہی دشمن کے نا پاک عزائم مٹی میں مل جاتے ہیں اور وہ ھمارے ملک کی طرف اپنی میلی آنکھہ اٹھا کر دیکھنے کی بھی جرات نہیں کرسکتا انہوں نے مزید کہا کہ دفاع وطن میں شہداء وطن کا کردار ناقابل فراموش ہے اور پوری قوم پاک فوج اورشہداء وطن کے لواحقین کے ساتھہ ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی پریس کلب میں منعقد ایک تقریب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک کے دفاع کے لیئےقومی ادارں کے ساتھہ ہیں اور ان تمام قومی ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کے استحکام کے لیئے اپنا کردار ادا کیا۔

انہوں نے خمیسانی ویلفیئر کی پوری ٹیم کی جانب سے محسن پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ک ملک اور قوم کی خاطر قربانیاں دینے والوں کا احترام کرنا چاہیئے کیوں ک ہمارے دفاعی اداروں کی وجہ سے ہی ہم مملکت پاکستان کی سرزمین پر سکون کی نینڈ سوتے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button