تازہ ترین

کویت میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت سلیم الرشید چوہدری انتقال کر گئے

کویت ( نمائندہ خصوصی ) کویت میں پاکستانی حلقوں میں یہ خبر بڑے رنج اور افسوس کے ساتھ سنی گئی کہ کویت میں پاکستانی حلقوں کی ہر دلعزیز شخصیت سلیم الرشید چوہدری جمعرات کی صبح دل کے دورہ سے انتقال کر گئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق انہیں گذشتہ شب دل کا دورہ پڑا ان کے بھائی فوری طور پر اسپتال لے گئے مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔ سلیم الرشید چوہدری 1999 سے کمیونٹی میں سرگرم تھے۔ انہوں نے پاکستان شو بز کونسل کے نام سے ایک تنظیم قائم کی تھی اور پاکستانی ثقافت کو فروغ دینے کیلئے متعدد پروگرام بھی آرگنائزر کئے تھے۔

وہ ایک اچھے کمپیئر تھے ، ایک موقعہ تھا جب وہ ہر بڑے پروگرام کی۔ضرورت بن گئے تھے۔ ان کے انتقال کی خبر سن کر کمیونٹی کی معروف شخصیات نے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button