تازہ ترین

پیپلز کلب کویت کے صدر عتیق عدنان انتقال کر گئے

لاہور ( برجستہ بیورو رپورٹ ) پیپلز کلب کویت کے صدر عتیق عدنان جو کہ ایک عرصہ سےگردوں کے عارضہ میں مبتلا تھے آج علی الصبح وہ لاہور میں انتقال کر گئے۔

عتیق عدنان کو پیپلز کلب کویت کے بانی مرحوم حاجی محمد افضل نور نے کویت میں متعارف کرایا تھا جو کہ بعد میں الگ گروپ بنا کر مرحوم حاجی محمد افضل نور کے مقابل آ گئے تھے ۔

عتیق عدنان کویت کی معروف سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیت ہونے کی وجہ سے پاکستانی کمیونٹی میں بے حد مقبول تھے ۔عتیق عدنان پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سیکریٹری جنرل مرحوم جہانگیر بدر کے قریبی ساتھیوں میں شمار کئے جاتے ہیں

لاہور میں ان کے نماز جنازہ کے انتظامات کئے جارہے ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button