تازہ ترین

ضلع کرم میں منشیات کی روک تھام ہم سب کی ذمہ داری ہے۔حاجی محمد رحیمسماجی رہنما حاجی محمد رحیم کی ڈی پی او کرم سے۔ رہنما جے یو آئی (س)

پشاور( نمائندہ برجستہ نیوز )تفصیلات کے مطابق کل ضلع کرم کے سماجی رہنماء ،جے یوآئی(سمیع الحق گروپ)کےجنرل سیکرٹری حاجی محمدرحیم اورکزئی نے ڈی پی او محمدعمران سے ملاقات کی۔

اورکرم میں بہترین خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات کے دوران علاقائی امن وامان،انسدادمنشیات،بین المسالک ہم آہنگی سمیت دیگراہم مسائل پہ تفصیلی بات چیت ہوئی۔ حاجی محمدرحیم اورکزئی نے کہا کہ ہماری اولین ترحیج علاقائی امن وامان کو برقرار رکھناہے۔

انہوں نے مزیدکہاکہ منشیات نے ہماری نوجوان نسل کو تباہی کے دھانے پہ پہنچادیاہے۔اوراس ناسور کے خلاف کام کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ڈی پی او محمدعمران نے حاجی محمدرحیم اورکزئی کی سماجی خدمات کو سراہا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button