تازہ ترین

کویت میں رانا اعجاز حسین ڈائریکٹر سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی نیو کنٹری مینیجر پی آئی اے برائے کویت جناب غلام نبی سے ملاقات

کویت ( بر جستہ نیوز ) رانا اعجاز حسین نے حال ہی میں ملکِ عزیز پاکستان سے پی آئی اے کے نئے کنٹری مینیجر برائے کویت جناب غلام نبی صاحب سے ہیڈ آفس پی آئی اے میں ملاقات کی اور اُن کی کویت تشریف آوری پر اُنہیں رسماً خوش آمدید کہا ، اس موقعہ پر جناب راحیل مرزا اور جناب محمد شہباز بھی موجود تھے۔

پی آئی اے سیالکوٹ فلائیٹ آپریشن کو مذید بہتر بنانے کے لیے مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ پسنجر اور کارگو سروسز زیرِبحث رہے۔ سیالکوٹ ائیرپورٹ کی طرف سے کارگو سروس کی راہ میں حائل ٹکنیکل مشکلات کو دور کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

نو وارد کنٹری مینیجر گلف ریجن کے تجربات سے خوب آشنا ہیں اور پی آئی اے کی طرف سے مختلف پوزیشن پر کام کرنے کا خوب تجربہ رکھتے ہیں۔ ان شاء اللہ کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی موصوف کی پروفیشنل صلاحیتوں سے مستفید ہو گی۔

رانا اعجاز نے مینیجر صاحب کو آگاہ کیا کہ پی آئی اے فلائیٹ برائے کویت کی بندش کے زمانے میں جناب راحیل مرزا اور جناب محمد شہباز نے ، اُس کی بحالی کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور کویت کمیونٹی کو بھی متحرک کیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button