تازہ ترین

جٹ آئل ٹریڈرز کا لاہور میں افتتاح کردیا گیا

لاہور ( رپورٹ غلام شبیر عاصم )گڈز ٹرانسپورٹ کی واحد نمائندہ تنظیم”پاکستان مزدا ایسوسی ایشن”جو کہ تقریباٙٙ پورے ملک میں مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کی نمائندگی کررہی ہے۔

یہ تنظیم بلاشبہ ایک غیر سیاسی تنظیم ہے جس کا منشور ہے کہ معیشت کے پہیہ کو رواں دواں رکھنے کے لئے مزدا گڈز ٹرانسپورٹ کے پہیہ کو ہر حال میں باآسانی رواں دواں رکھا جائے۔مزدا ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت گڈز ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے اور کاروبار ترقی و توسیع کے لئے ہمہ وقت اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہتی ہے۔

گزشتہ دنوں ٹرانسپورٹ رہنما،پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے صدر،گوادر پورٹ کے فوکل پرسن برائے ٹرانسپورٹ اور مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری تنویر احمد جٹ نے اپنے بزنس کے ساتھ ساتھ مزدا ایسوسی ایشن کو ایک ملٹی نیشنل آئل کمپنی TAXX ٹیکس کے ساتھ جوڑ کر مزدا ایسوسی ایشن کے لئے ریلیف پیکج کی راہ نکالی ہے۔

آئل کمپنی TAXX نے تنویر احمد جٹ کو پاکستان کی سطح پر ٹرانسپورٹ انڈسٹری کے لئے اپنا ڈسٹی بیوٹر مقرر کیا ہے۔گزشتہ دنوں لاہور میں تاج کمپنی پھولوں والا چوک روڈ پر”جٹ آئل ٹریڈرز”کے افتتاح کے سلسلہ میں تنویراحمد جٹ نے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبولؐ سے کیا گیا۔اس تقریب میں ڈرائیورز،کنڈیکٹرز اور مستری حضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پاکستان مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری نے خصوصی شرکت کی۔مرکزی سینئر نائب صدر ملک محمد اعجاز،مرکزی نائب صدر سید امجد علی شیرازی،صدر سبزی منڈی زون لاہور لالہ شرافت علی،صدر مصری شاہ زون شفیق الرحمان گجر،نائب صدر محمد احسان گجر،صدر اندرون لاہور زون چوہدری شہزاد گجر،جنرل سیکرٹری محمد نفیس گجر،نائب صدر چوہدری عرفان علی گجر،گجومتہ زون سے باو شیخ اور دیگر نے شرکت کی۔آئل کمپنی TAXX کے سینئرز نے بھی شرکت کی۔کمپنی TAXX کے نمائندگان نے کمپنی کی آئل مصنوعات کے معیار اور کمپنی کے وسیع دائرہ کار بارے مفصل گفتگو کی۔

کمپنی کے نمائندگان نے کہا کہ TAXX کمپنی کا بزنس نیٹ ورک دیگر کئی ممالک کی طرح پاکستان بھر میں ہر شہر کی سطح پر اپنا ڈسٹی بیوشن پوائنٹ رکھتا ہے اور اپنے اعلٰی معیار کی وجہ سے مارکیٹ میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔TAXX آئل گاڑی کے انجن اور دیگر مکینیکل پارٹس کو رواں دواں رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔TAXX کمپنی کے نمائندہ نے کہا کہ مزدا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری تنویر احمد جٹ کی خواہش پر TAXX آئل کمپنی نے ڈرائیورز کے لئے ایک امدادی پیکج کا بھی اہتمام کیا ہے،دوران سفر جو ڈرائیور دم توڑ جائے گا TAXX کمپنی اس کے لواحقین کی مناسب امداد کرے گی۔TAXX کمپنی کے نمائندہ نے کہا کہ مزدا ایسوسی ایشن واحد تنظیم ہے جسے کسی کمپنی نے ریلیف پیکج دیا ہے۔اس کا سارا کریڈٹ تنویر احمد جٹ کو جاتا ہے۔جنہوں نے بجائے اپنے فائدہ کے کسی دوسرے کے فائدہ کی بات کی ہے اور اس بات کو تسلیم کرنےپر کمپنی کو مجبور کیا ہے۔

اس موقع پر مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈرائیورز کو ریلیف پیکج دینے پر کمپنی TAXX کا شکریہ ادا کیا۔حاجی شیر علی چوہدری نے مزید کہا کہ TAXX آئل ہر جگہ سے دستیاب ہے ہم نے استعمال کرکے دیکھا ہے اس کا رزلٹ بہت تسلی بخش اور سستا ہے۔تمام لوگ اس کمپنی کی مصنوعات استعمال کرکے تجربہ کریں۔کمپنی TAXX کے ڈسٹری بیوٹر تنویر احمد جٹ نے کہا کہ آپ مزدا ایسوسی ایشن کے نمائندگان میرے ماضی اور کاروباری اصول و ضوابط سے باخوبی واقف ہیں،میں کبھی بھی آپ لوگوں کے لئے غلط یا نقصان دہ فیصلہ نہیں کرسکتا۔

آپ جانتے ہیں کہ میں بال کی کھال اتارنے اور بات کی تہہ تک پہچنے والا شخص ہوں ملک میں ہزاروں آئل کمپنیاں ہیں میں نے ایک لمبی سوچ بچار اور تحقیق کے بعد اگر TAXX کمپنی کے ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے تو پھر بلاشبہ یہ کمپنی بہتر مصنوعات رکھنے والی کمپنی ہے۔میں نے ہروقت آپ لوگوں کے درمیان رہنا ہے،میں آپ کی کسی بھی شکایت کا سامنا کرنے سے قاصر ہوں اس لئے میں قطعاٙٙ آپ کے ساتھ دھوکہ نہیں کرسکتا۔آپ TAXX کی آئل مصنوعات کو استعمال کریں آپ انشاءاللہ اس کے معیار سے مطمئن ہوں گے۔تنویر احمد جٹ نے کہا کہ آج تک کبھی کسی کمپنی نے اس طرح کا ریلیف نہیں دیا جس طرح کا ڈرائیورز کے لئے ریلیف کمپنی سے میں نے منظور کروایا ہے۔میری ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ٹرانسپورٹ برادری کے فائدے کے لئے کوئی کام کیا جائے۔

آج ہم اگر ایک بہت بڑی ٹرانسپورٹ یونین کی قیادت کررہے ہیں تو یہ سب آپ لوگوں کی کاوش اور دعاوں کا نتیجہ ہے ہم آپ کے بغیر کمزور ہیں کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ہمیں قدم قدم پر آپ کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اس کے بعد مرکزی صدر حاجی شیر علی چوہدری،مرکزی سینئر نائب صدر ملک محمد اعجاز،لالہ شرافت علی،سید امجد علی شیرازی،چوہدری شہزاد گجر،محمد نفیس گجر،چوہدری عرفان علی گجر،صدر مصری شاہ شفیق الرحمان گجر،نائب صدر محمد احسان نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔آخر میں مہمانوں کا تنویر احمد جٹ نے شکریہ ادا کیا اور مٹھائی اور پُر تکلف کھانا پیش کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button