تازہ ترین

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) ہی بھٹو کی اصل پارٹی ہے: غلام حیدر شیخ

لاہور ( برجستہ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو ) کے انفرمیشن سیکریٹری برائے مڈل ایسٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن غلام حیدر شیخ نے الیکشن کمیشن کی طرف سے پیپلز پارٹی کو تلوار کا نشان الاٹ کرنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جس پیپلز پارٹی کو تلوار کا نشان الاٹ کیا ہے۔

زرداری خاندان نے اس پر قبضہ کر رکھا ہے یہ پیپلز پارٹی نہیں لٹو پارٹی ہے جب کہ پیپلزپارٹی(شہید بھٹو ) اصل بھٹو پارٹی ہے ۔چیئرمین و بانی پاکستان پیپلز پارٹی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کا انتخابی نشان تلوار ہے جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی( شہید بھٹو ) کو ملنا چاہیئے ۔

الیکشن کمیشن نے تلوار کا نشان دوسری پارٹی کو الاٹ کر کے بھٹو کے اصل وارثوں اور بھٹو شہید کی پارٹی کی حق تلفی کی ہے ۔

ہمیں کسی طور وکٹری کے نشان سے مطمئن نہیں کیا جا سکتا ۔
لہذا الیکشن کمیشن بھٹو شہید کے وارثوں کو ان کا حق دینے میں مدد کرے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button