خواجہ سرا ڈھیرے کے قریب مخالف فریق کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
پشاور(حبیب صافی) تھانہ فقیر آباد پولیس نے دو ہفتہ قبل اقبال پلازہ کے قریب مخالف فریق کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نوتھیہ پشاور کا رہائشی ہے خواجہ سراءوں کے ساتھ دوستی کرنے نہ کر نے کے تنازعہ پر جھگڑا ہوا تھا، ملزم کی فائرنگ سے مقتول نعمان لگ کر جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا ساتھی غلام عبا س لگ کر زخمی ہوا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتر اف کیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کرلی گئی ہے جس سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے
تفصیلات کے مطابق مدعی مجروح غلام عبا س ولد محمد طارق نے تھانہ فقیر آباد پولیس کو اپنے دوست مقتول نعمان کے قتل اور اپنی مجروحیت کی برخلاف ملزم محمد عبد اللہ رپورٹ کی تھی جس پر ملزم محمد عبداللہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے کاروائی کا آغاز کیا
ایس ایچ او تھانہ فقیر آباد ظفر خان نے ملزم کے تمام ممکنہ ٹھکانوں پر کاروائی کرنے سمیت ہیومن انٹیلی جنس کو بھی فعال کیا جس کے دوران گزشتہ روز ملزم محمد عبداللہ کی دلہ زاک روڈ پر موجودگی کی اطلاع ملتے ہی فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم محمد عبداللہ نے ابتدائی تفتیش کےدوران اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے واقعہ کو خواجہ سراءوں کے ساتھ دوستی کرنے نہ کرنے کا شاخسانہ قرار دیا ہے جس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے، ملزم سے مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے