تازہ ترین
پاراچنار ، اسسٹنٹ کمشنر آمیر نواز نے سپینہ شگہ میں زیر تعمیر سڑک کا معائنہ کیا شدید سردی میں جاری تعمیراتی کام کو بند کردیا
پاراچنار ( برجستہ بیورو چیف ناصر حسین بنگش ) اسسٹنٹ کمشنر اپر کرم آمیر نواز نے بروز بدھ پاک آفغان سرحد کے قریب گاؤں سپینہ شگہ میں زیر تعمیر سڑک کا اچانک معائنہ کیا شدید سردی میں جاری تعمیراتی کام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جاری تعمیراتی کام کو بند کردیا اور ٹھیکیدار کو سردی میں کیے کام کو دوبارہ کرنے کے احکامات دیے واضح رہے کہ پاراچنار سمیت ضلع کرم میں شدید سردی ہوتی ہے جو دسمبر اور جنوری میں منفی 10 تک گر جاتا ہے اور سیمنٹ و تارکول کا تعمیراتی کام یخ بندی کی وجہ سے مربوط نا ہونے سے بکھر کرجلد ٹوٹ جاتا ہے.تارکول کو دوسرے مکسنگ اجزاء سے یک جان ہونے کے لئے ایک خاص حرارت کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ اس یخ بختہ سردی میں ممکن نہیں ہو پاتی اور سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے ۔