تازہ ترین

عائشہ عمر کا پاکستان چھوڑ دیں گی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے پاکستان چھوڑنے کا ارادہ کرلیا۔

عائشہ عمر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے کیریئر اور نجی زندگی کے بارے میں دلچسپ گفتگو کی۔

اُنہوں نے شادی اور بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ماں بننے سے گھبراتی تھی کیونکہ میرا اپنا بچپن اچھا نہیں گُزرا تو میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ شادی کے بعد بچہ گود لے لوں گی کیونکہ ہمارے آس پاس بہت سارے ایسے بچے ہیں جنہیں والدین کی ضرورت ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ بچہ گود لینے کی خواہش اب بھی ہے لیکن اب میں شادی کر کے خود ماں بھی بننا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اب شادی کرنا چاہتی ہوں اور ایسے انسان کو اپنی زندگی کا ساتھی بنانا چاہتی ہوں جو مخلص ہو جبکہ میری والدہ چاہتی ہیں کہ میں کسی ترک یا یورپین آدمی سے شادی کروں۔

عائشہ عمر نے کہا کہ میری والدہ 30 سال کی عُمر میں بیوہ ہوگئی تھیں اور پھر میری والدہ نے اکیلے میری اور میرے بھائی کی پرورش کی تو اس دوران اُنہوں نے پاکستان میں بہت سی مشکلات کا بھی سامنا کیا اس لیے میری والدہ کبھی نہیں چاہتی تھیں کہ میں اور میرا بھائی پاکستان میں رہیں اور یہاں کام کریں۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرے بھائی ہمیشہ کے لیے ڈنمارک منتقل ہوگئے ہیں جس کے بعد اب میں اور میری والدہ بھی پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ سیاسی رہنماوْں نے پاکستان کے حالات بدتر کردیے ہیں۔

اداکارہ نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پاکستان سے بہت محبت ہے، اس ملک نے مجھے بہت کچھ دیا ہے لیکن یہاں کے حالات کی وجہ سے یہاں رہنا تھوڑا مشکل ہوگیا ہے تو مستقبل میں پاکستان آتی جاتی رہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button