GulfKuwait

,کویت سفارتخانہ پاکستان میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد

مقامی نعت خواں حضرات کا ہدیہ عقیدت: ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں

رپورٹ: محمد عمر
کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں گذشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا اہتمام کیا گیا ،کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں اس بابرکت محفل میں شرکت کی، ، تقریب کی صدارت عزت مآب سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے کی، سفارت خانہ کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور نقابت کیلئے حکیم طارق محمود صدیقی کو مائیک پر آنے کی دعوت دی جنہوں نے اپنے مخصوص انداز سے کارروائی کو آگے بڑھایا۔

کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبداللہ اعجاز نے حاصل کی ، مقامی نعت خواں حضرات نے ہدیہ عقیدت بحضور سرور کونین حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کیا، نعت خواں حضرات اور نمونہ کلام کی تفصیل نذر قارئین ہے :
احمد قمر نظامی
سب سے اولی و اعلی ہمارا نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم
حافظ محمد فیصل ریاض
احمد مصطفی مرحبا مرحبا
تقریب میں پاکستانی خواتین نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی، ایک خاتون جمیلہ بشیر نے ہدیہ عقیدت بھی پیش کیا
سو بار تباہی کے کنارے پہ مرا ہوں
یہ تیرا کرم ہے جو بکھرنے نہیں دیتا
محمد قمر نظامی
بدر و علینا۔۔۔۔
حاجی عبد الرووف بھٹی، کویت میں مقیم سینئر ترین نعت خواں مقدر جگانے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم آگئے ہیں
شاہد منیر قادری
خوشبو ہے دو عالم میں تیری اے گل چیدہ
طارق اقبال
میرے ہونٹوں پہ ذکر مدینہ


نعت خواں حضرات نے مشترکہ طور پر دلوں کو چھو لینے والی نعت ،، آیا کملی والا،، پیش کی۔ جس کے بعد نعت خواں حضرات نے مل کر سلام پیش کیا۔ کمیونٹی کی ممتاز کاروباری و سماجی شخصیت حافظ محمد شبیر ، صدر پاکستان بزنس سنٹر کو دعا کیلئے مائیک پر آنے کی دعوت دی گئی، انہوں نے مختصر طور پر محبت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں اظہار خیال کیا، رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے ساتھ محبت کی نوعیت کیا ہونی چاہئے ، اس حوالہ سے انہوں نے ایک حدیث بیان کی جس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ نے حضرت عمر فاروق سے فرمایا تھا کہ اس وقت تک کسی کا ایمان ململ نہیں ہو سکتا جب تک وہ اپنی جان ،مال، اولاد سب سے زیادہ مجھ سے محبت نہ کرے، حافظ محمد شبیر نے اس موقعہ پر پاکستان اور کویت کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں، آخر میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا ،

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button