
کویت سٹی: (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم سنٹر ن کے عہداران اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کے اعزاز میں ملک محمد حیات کی جانب سے ایک پروقار اور پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں میاں محمد ارشد، محمد عارف بٹ، میاں محمد زبیر، شرفی اور ملک طالب حسین صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت عبداللہ برکت نے حاصل کی۔ اس موقع پر ملک محمد حیات نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کی دعوت پر تشریف لائے۔ انہوں نے مہمانوں سے پاکستان سے آئے اپنے کزن اور بھتیجوں کی
بھی ملاقات کروائی۔
تقریب میں شریک شخصیات نے اس خوبصورت اور دوستانہ محفل کے انعقاد پر ملک محمد حیات کا شکریہ ادا کیا۔ یہ عشائیہ کمیونٹی کے اہم رہنماؤں اور شخصیات کو ایک جگہ جمع کرنے اور باہمی تعلقات کو فروغ دینے کا ایک بہترین موقع تھا۔ تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو پرتکلف عشائیہ پیش کیا گیا۔