
رپورٹ: محمد عمر
کویت پاکستان ٹریڈ ایکسپو، جو کویت میں عنقریب منعقد ہو رہی ہے، کی تیاریاں زورv شور سے جاری ہیں ، اس سلسلہ میں کویت پاکستان ایکسپو کے چیف آرگنائزر محمد سلیم انصاری، سی ای او اعزاز انٹرنیشنل نے کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال سے ملاقات کی، اس موقعہ پر کویت پاکستان ایکسپو کے دیگر آرگنائزرز رضا سراج اور محمد ندیم ورک بھی موجود تھے، سلیم انصاری نے سفیر پاکستان کو کویت پاک ایکسپو کی تیاریوں کے حوالہ سے آگاہ کیا، اس موقعہ پر سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال نے سلیم انصاری کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو بڑی اہمیت کی حامل ہے، جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو فروغ ملے گا،اور انشاءاللہ کویت کی مارکیٹ پاکستانی مصنوعات کیلئے بہترین منڈی ثابت ہو گی،
انہوں نے کہا کہ ایکسپو کے منتظمین کو پاکستان میں بھئ کسی معاونت کی ضرورت ہوئی تو سفارت خانہ اس سلسلے میں بھی بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔ یہ ملاقات سفارت خانہ کے جناح آڈیٹوریم میں ہوئی جہاں ،سفارت خانہ کے زیراہتمام عیدملادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے سلسلہ میں ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی تھی۔