تازہ ترین

ڈاکٹر عدنان نجف صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے کلینک میٹنگ منعقد کی ۔

دینہ ( برجستہ رپورٹ شیخ بشیر سے ) ڈاکٹر عدنان نجف صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے کلینک میٹنگ کا انتظام کیا خصوصی خطاب ڈاکٹر سید زبیر یونس میڈیکل سپیشلسٹ اور ڈاکٹر سید انور اور ڈاکٹر عثمان ساجد میڈیکل سپیشلسٹ تھے یہ تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی مذکورہ ڈاکٹرز صاحبان نے Empagliflo zine کے رول کے متعلق اظہار خیال کیا ۔

تقریب کا آغاز ٹھیک ساڈھے آٹھ بجے شروع ہوگیا حسب روایت ابتدا میں قرآن پاک کی تلاوت کی گئی نئے آنے والے ڈاکٹرز جنہوں نے شرکت کی ان کا تعارف کروایا گیا مقام مسرت ہے کہ پی ایم اے جہلم کے تمام ڈاکٹرز صاحبان نے اس تقریب میں شرکت کی ڈاکٹر حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری پی ایم اے جہلم نے تمام آنے والے ڈاکٹرز صاحبان کا شکریہ ادا کیا اور خصوصی طور پر ان مقررین کا شکریہ ادا کیا۔

جنہوں نے بڑی باریکی کے ساتھ مزکورہ میڈیسن کے متعلق آگاہ کیا تھا خوشگوار ماحول میں مقررین نے شوگر مرض اور Empa gliflo zine میڈیسن کے متعلق تفصیل سے اظہار خیال کیا ان کا کہنا تھا کہ شوگر مرض انسان کو آہستہ آہستہ ناکارہ کر دیتی ہے بلڈ شوگر سب سے زیادہ خطرناک ہے اس حوالے سے اس کی روک تھام کے لیےEmpaliflo zineمیڈیسن سے کی جا سکتی ہے۔

بلاشبہ اس کا رزلٹ انتہائی حوصلہ افزا ہے ایسے مریض جو شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں انھیں روٹین میں اپنا چک آپ کروانا چاہیے اور اپنے ڈاکٹر کی رہنمائی میں نہ صرف میڈیسن کا استعمال کرنا چاہیے بلکہ ایسی اشیاء جن سے شوگر بڑھ سکتی ہے ان سے اجتناب کرنا چاہیے تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر عدنان نجف نے معزز مقررین کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایک باریک نقطے کو خوبصورت انداز میں سمجھایا۔

خصوصی دعوت پر دینہ سے انجم قریشی۔ رضوان میر ۔خان اقبال خان نے شرکت کی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button