تازہ ترین

شاعر مشرق علامہ اقبال کی فلسفیانہ شاعری میں آزادی ‘حریت اور خودی کا پیغام ہے:ایم ایس او

سرائے نورنگ(نمائندہ خصوصی )شاعر مشرق علامہ محمد اقبال نے مسلمانوں کے مسیحا کاکردار ادا کیا۔ وہ ایک ایسی عہد ساز شخصیت تھےجنہوں نے اپنی خدا داد صلاحیتوں سے عالم اسلام کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا اور خود ی کے فلسفہ سے آگاہ کرکے عزت ووقار سے جینے کا حوصلہ عطاکیا ان۔

خیالات کا اظہار ایم ایس ا و خیبرپختونخوا کے ناظم عمران معاویہ۔ ناظم عمومی محبوب الحق اور ناظم اطلاعات عدیل ظفیر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ محمد اقبال نے مسلمانو ں کو بیدار کر کے انھیں بھولا ہوا سبق یاد دلایا اور نبی کریم ﷺکی تعلیمات کو اپنا نے پر زور دیا۔شاعر مشرق کی فلسفیانہ شاعری میں آزادی ‘حریت اور خودی کا پیغام دیا گیا ہے ۔

علامہ محمد اقبال مسلمانوں کو شاہین کی مانندبلند اڑان اور مستقل مزاج والادیکھنا چاہتے تھے انھو ں نے اپنی انقلابی شاعری میں قوم کو تہذ یب مغرب کے خطرات سے آگاہ کیا اوراپنے اسلاف کی تہذیب اپنانے کو ضروری قرار دیا۔

بد قسمتی سے پاکستان حاصل کرنے کے بعد ہم نے علامہ محمداقبال کے تصور کو حقیقی تعبیر نہ دی چنانچہ ہم مختلف قسم کے مسائل کا شکار ہو گئے۔

اگر آج بھی ہم علامہ محمداقبال کے افکار پر عمل پیرا ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں ترقی سے نہیں روک سکتی۔

ایم ایس او پاکستان نوجوانوں کو فکر اقبال سے روشناس کروانے کیلئے محنت جاری رکھے ہوئے ہے اقبال کی فکر سے نوجوانوں کو روشناس کروانے کیلئے 9 نومبر کو صوبہ بھرمیں سیمینار درس قرآن و تربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button