تازہ ترین

ڈاکٹر ساجد الرحمٰن بےبدل صوفی، باعمل عالم ہیں، راجہ شاھد رشید

بزرگانِ بگہار کے برحق توحیدی بیانیے کو سلام، سالانہ عرس کے اجتماع سے خصوصی خطاب

اسلام آباد(برجستہ نیوز) آستانہ عالیہ بگہار شریف تحصیل کہوٹہ میں خواجہ عبدالرحمٰن نقشبندی مجددی رحمتہ اللہ علیہ کے سالانہ عرس اور حضرت سائیں جی رح بگہاروی سرکار کے ایصالِ ثواب کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر PIMF و ممبر ورلڈ کالمسٹ کونسل ، مفکرِ پٹھوار راجہ شاھد رشید نے کہا کہ بزرگانِ بگہار کے برحق توحیدی بیانیے کو ہم سب سلام پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس خانقاہ کے سجادہ نشین حضرت صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمٰن مدظلہ ایک بے بدل صوفی اور بفضل اللہ باعمل عالم دین ہیں ۔ ہر شعبہ ہائے زندگی سے کثیر تعداد میں عوام نے عرس میں شرکت کی اور متعدد علمائے کرام اور مشائخ عظام نے بگہاروی مریدین کے اجتماع سے خطاب کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button