تازہ ترین

موجودہ حکومت ملک کے معاشی حالات کو مزید خراب کررہی ہے

الیکشن معاشی بحران کو ختم کرنے کا واحد حل ہیں ۔پیر امجد حسین


کویت ( بر جستہ نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کویت کے صدر پیر امجد حسین نے اپنے بیان میں عمران خان کے دو صوبائی اسمبلیوں کی تحلیل کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کے معاشی حالات کو مزید خراب کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوری الیکشن معاشی بحران کو ختم کرنے کا واحد حل ہیں ۔بہتر یہی ہے الیکشن وقت سے پہلے کرا دیئے جائیں بصورت دیگر الیکشن تاخیر سے کرانے میں ملکی خزانے پر دوگنا بوجھ پڑے گا ۔جو کہ ملکی معیشت کے لئے نا قبل تلافی نقصان ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ جماعتوں کے اس ٹولے کی وجہ سے ملک دیوالیہ کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ الیکشن آج نہیں تو کل کرانے ہی ہیں وقت کی نزاکت کے پیش نظر کیوں نہ یہ ابھی کر ا کے ملکی معیشت کو سنبھالا دیا جائے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button