تازہ ترین

بابا گورونانک کا553واں جنم دن پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ کے زیراہتمام منایا گیا

پشاور ( بر جستہ نیوز ) پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں بابا گورونانک کا 553واں جنم دن منایا گیا۔

پروگرام کی صدارت پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز فیتھ فرینڈذ کے چٸرمین قاری روح اللہ مدنی نے کی جب کہ مہمان خصوصی صوباٸی اسمبلی کے ممبر فضل الہی خان تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفيسر ڈاکٹر صارہ صفدر سابقہ صوباٸی وزیر، پرویندر سنگھ، پنڈت شام لال نیر ڈاکٹر صاحب سنگھ۔

پرویز اقبال قاری روح اللہ مدنی اورفضل الہی خان نے کہا کہ ہمارا صوبہ مذبی ہم آہنگی کے حوالے سے ایک مثالی صوبہ ہے۔ جس میں تمام مذاہب اور مسالک کے لوگ مل جل کر مذبی ہم آہنگی کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

اس میں جہاں حکومتی اداروں کی کوششیں ہیں وہاں سول سوسائٹی اور پاک کونسل آف ورلڈ ریلیجنز کی کاوشیں بھی بڑی اہمیت کی حامل ہیں۔

پاک کونسل صوبہ میں امن امان کے فروغ اور مذبی ہم آہنگی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button