خیبرپختونخواہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا

مردان(فیصل زادہ سے) آل خیبرپختونخواہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن نے سیلاب زدگان کی مالی امداد کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔
اسی حوالے سے آل خیبر پختونخواہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس کی صدارت آگیگا کے جنرل سیکرٹری وزیر زادہ کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کی ہر حصے میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کرنا سب پاکستانیوں پر فرض ہے موجودہ بارشوں سے بے شمار لوگوں کی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔

ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں حکومت کو چاہئے کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے گھر تک ریلیف سامان پہنچا جائے ۔ جب کہ اس موقع پر آل خیبر پختونخواہ لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کے صدر رفاصیت قمر نے کہا کہ اس مشکل وقت میں سیلاب زدگان کو ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اگر متاثرہ جگہوں میں گھر سکول ہسپتال مسجد متاثر ہوا ہے تو حکومت وقت کو چاہیے کہ ان کے لئے گھر ہسپتال سکول اور مسجد تعمیر کیا جائے تاکہ سیلاب سے متاثرہ لوگ اپنے معمول کی زندگی پھر سے شروع کرے۔
صدر رفاصیت قمر نے اعلان کیا کہ ہماری ایک دن کی تنخواہ کو کاٹ کر اسے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے دی جائے ۔ اگر ہم نے اعلان کیا ہے تو ہماری گزارش ہے کہ اس ملک میں اور ملک کے باہر لوگ بھی اس میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
خیبرپختونخوا میں جتنے بھی علاقے سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ہم ان علاقہ میں جاکر اور بھی مالی امداد کریں گے ۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری اختر بی بی ، عشرت ملک ،پروین شبیر ، نیاز پرور ، ناصر بی بی ، شفقت ، صفیہ ، چمن آرا، فہمیدہ ، شائستہ ، پروین اجمل ، رخصانہ اور دیگر ایل ایچ ڈبلیوز نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے ملک پاکستانی عوام پر فخر ہے جو بھی مشکل گھڑی آتی ہے بھرپور مالی امداد کیلئے کھڑے ہوتے ہیں۔