تازہ ترین
نگران وزیر اعظم کی سمری صدر کو بھجوا دی گئی
انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم پاکستان پر اتفاق ہوگیا ۔
اسلام آباد( برجستہ نیوز ) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے قائد حزب اختلاف کی ملاقات, قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد, وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف کے مابین نگران وزیرِ اعظم کی تقرری پر حتمی مشاورتی عمل خوش اسلوبی سے مکمل, انوار الحق کاکڑ کے نام پر بطور نگران وزیرِ اعظم پاکستان پر اتفاق ہوگیا۔
وزیرِ اعظم اور قائد حزب اختلاف نے مشترکہ طور پر دستخط کرکے ایڈوائس صدر پاکستان کو بھجوا دی.وزیرِ اعظم کا قائد حزب اختلاف کا مشاورتی عمل میں تعاون اور ان 16 ماہ میں بطور بہترین حزب اختلاف کی قیادت پر شکریہ.