تازہ ترین

سینیٹشن اور مینجمنٹ سٹاف نے ہر مشکل وقت میں مردان کے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کی ہیں:انجینئر امیر خان

مردان(فیصل زادہ) صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین خان اور سیکرٹری بلدیات سید ظہیر الاسلام نے عید الاضحی میں بہترین صفائی اور سیلاب میں متاثرین کوخدمات فراہم کرنے پر ڈبلیو ایس ایس سی ایم کو ایوارڈ سے نوازا۔

اس حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین خان سے توصیفی سند وصول کیا۔

ڈبلیو ایس ایس سی ایم کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر انجنیئر امیر خان نے اس کامیابی کو ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہاکہ سینیٹشن اور مینجمنٹ سٹاف نے ہر مشکل وقت میں مردان کے شہریوں کو بہترین خدمات فراہم کی ہے۔

ہمارے ورکرز نے سیلاب،عید الفطر،عید الاضحی،کورونا وائرس اور ڈینگی وائرس کے علاوہ ہر مشکل وقت میں اپنی جانوں کی پراوہ کئے بغیر شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ایوارڈ کا سہرا ہمارے ورکرز کو جاتا ہے جو دن رات اور سخت گرمی اور سردی میں مردان کو پاک صاف رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے بورڈ آ ف ڈائریکٹرز کے چیئرمین حاجی فضل قادر کی سربراہی میں کمپنی مردان کے شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مردان شہر کے 80فیصد علاقوں میں صبح سویرے گھر گھرسے کچرا اکٹھا کر کے اسے محفوظ طریقے سے تلف کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل واٹر اینڈ سینیٹشن سروسز کمپنی مردان نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں سال2021 کی بہترین کمپنی کا ایوارڈبھی حاصل کیا ہے۔

کمپنی نے رائٹ ٹوپبلک سروسزکمیشن کی جانب سال 2021کے چار کوارٹرز میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ میں چار ایوارڈ زاپنے نام کئے ہیں۔یورپی یونین واٹر آپریٹرز پروگرام میں بھی پاکستان سے ڈبلیو ایس ایس سی ایم کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button