بیت الامن پشاور میں مقابلہ حسن قرات کا اہتمام
مفتی کریم اختر جیسے لوگ ہی اصلی ہیرو ہیں۔ روح الامین

اسسٹنٹ مونیٹرنگ ڈائریکٹر یوتھ افیئرکا پروگرام سے خطاب
پشاور( نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدرسہ بیت الامن و یتیم خانہ امن کور پشاور کےزیراہتمام “بین الطلاب مقابلہ حسن قرات،نعت وتقریر” کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جس میں مدرسہ بیت الامن (یتیم خانہ امن کور) پشاور کے بچوں کے علاوہ قرب و جوار کےکئی مدارس کے بچوں نے بھی شرکت کی, اور سب بچوں نے بڑھ چڑھ کراپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔
مقابلہ حسن قرات کے مہمان خصوصی یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ خیبر پختون خواہ کے اسسٹنٹ مونیٹرنگ ڈائریکٹر روح الامین تھے۔
ججمنٹ کے فرائض مدرسہ بیت الامن پشاور کے شعبہ ناظرہ وحفظ کے انچارج قاری ڈاکٹر سید محمد طلحہ ،شعبہ سکول کےانچارج ڈاکٹر قاری آمین اللہ باجوڑی،شعبہ کمپیوٹر لیب کے انچارج ڈاکٹر قاری ابوذر بٹگرامی نے سر انجام دئیے۔
مقابلہ حسن قرات کے آرگنائزر اور مدرسہ بیت الامن پشاور کے بانی و ڈائریکٹر ،نوجوان مذہبی سکالر،ڈاکٹر مفتی کریم اختر اورکزئی نے مہمان خصوصی اور یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جب بھی قبائلی نوجوانوں کے لیے کوئی پروگرام،سیمینار اور دیگر مفید سرگرمیوں کا انعقاد کیاہے ہمارے ساتھ یوتھ افیئر ڈیپارٹمنٹ نے بھرپور تعاون کیا،جس پہ میں ان کی پوری ٹیم کا مشکور ہوں اور انہی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ روز اول سے ہمارا یہ مقصد رہا ہے کہ ہم قبائلی بچوں اور نوجوانوں کےلیے مفید اور مثبت سرگرمیوں کا انعقاد کرکے انہیں تعلیم کی طرف راغب کریں گے تاکہ ان کا مستقبل روشن بن جائے اور مستقبل میں وہ ملک وملت کا نام روشن کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان شاءاللہ ہم مفید اور مثبت سرگرمیوں کو ہمیشہ جاری رکھیں گے۔
مقابلہ حسن قرات کے مہمان خصوصی ،اسسٹنٹ مانیٹرنگ ڈائریکٹر روح الامین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مدرسہ بیت الامن و یتیم خانہ امن کور پشاورکے نظام تعلیم و تربیت میں اور یہاں یتیم بچوں کی تعلیم وترتیب کےلیے وقتاً فوقتاً منعقد ہونے والی مقابلوں اور پروگراموں کے بارے جان کر مجھے بہت خوشی ہوئی۔ میں سمجھتا ہوں کہ پورے ملک میں یتیم بچوں کے لیے مدرسہ بیت الامن پشاور جیسے اداروں کا قیام ہونا چاہیے،جہاں انہیں اپنائیت کے ساتھ دینی و عصری تعلیم اور اخلاقی تربیت دی جائے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میں مفتی کریم اختر اورکزئی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آج کے زمانے میں جہاں لوگ اپنی اولاد کی تعلیم وترتیب سے بھی قاصر ہیں اور وہ سینکڑوں یتیم بچوں کی تعلیم وترتیب اور مکمل کفالت کررہے ہیں ۔یہ یقیناً ان پہ اللہ کا خصوصی فضل وکرم ہے۔
مقابلہ حسن قرات کے اختتام پہ بہت کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا اوراختتامی دعاکے بعد تمام شرکاء کو پرکشش ظہرانہ پیش کیاگیا۔