تازہ ترین
پاکستان میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی

لاہور (نمائندہ خصوصی) مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوا۔ پاکستان میں کہیں سے بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق حج 8 اور عیدالاضحی 9 جولائی کو ہوگی۔
ناظرین تمام عرب ممالک پاکستان کے اسٹینڈرڈ وقت سے ایک سے دو گھنٹہ آگے پیچھے ہیں اس کے باوجود سعودیہ میں چاند نظر آگیا اور عید الاضحی 9 جولائی کو ہو گی۔
جب کہ پاکستان میں ابھی تک چاند نظر نہیں آیا اور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں عید 10 جولائی کو ہو گی ۔یہ تضاد امت مسلمہ میں کرب پیدا کر نے اور نفاق کا سبب بن رہا ہے۔
جسے علماء افہام و تفہیم سےحل کریں۔