پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام جناح بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد
کویت ( برجستہ نیوز) ہر رنگ ونسل و مذہب اور مختلف ممالک کے سینکڑوں افراد کا کیمپ کادورہ : 100 سے زائد افراد نے خون کے عطیات دئیے۔ پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر اہتمام جمعہ المبارک 2 دسمبر کو ،کویت بلڈ بینک جابریہ میں جناح بلڈ ڈونیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔
جس میں کویت کےطول و عرض سے ایک کثیر تعداد میں لوگوں نے وزارت صحت کویت کی ہدایات اور اصولوں کے مطابق انسانی خدمت کے اس عظیم مشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور خون کے عطیات دئیے۔
اس کیمپ کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رحمتہ اللہ علیہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام سے موسوم کیا گیا تھا۔
انسانی خدمت کے اس عظیم کیمپ کےمہمان خصوصی سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان ملک محمد فاروق تھے ان کے ہمراہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی فرخ امیر سیال اور پاکستانی کمیونٹی کی معروف سماجی و ممتاز شخصیات نے کیمپ کا دورہ کیا، اور خدمت انسانی کے جذبہ کے تحت خون کے عطیات جمع کرنے پر پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم اور اسکے تمام منتظمین و معاونین کو خراج تحسین پیش کیا۔
،انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بحیثیت مسلمان خون کا عطیہ دینا بہت بڑی خدمت ہے، ہمارا مذہب یہی درس دیتا ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔
بلڈ ڈونیشن ایک صدقہ جاریہ ہے اور بہترین انسانی خدمت ہے اس طرح کے کیمپ کے انعقاد سے پاکستان کا مثبت پہلو اُجاگر کرنے میں مدد ملتی ھے۔
کیمپ کے بہترین انتظام و انصرام اور کامیاب انعقاد پر پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے زیر انتظام عطیہ خون کے لئے پاکستانی ودیگر کمیونٹیز کی ممتاز کاروباری، مذہبی و سماجی شخصیات نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا دورہ کیا اور پاکستان ایسوسی ایشن کے منتظمین سے ملاقات کی اور انہیں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
خون کے عطیات جمع کرنے کا سلسلہ نماز جمعہ کے بعد تقریبآ ایک بجے شروع ہوا اور مقررہ وقت شام چھ بجے کے بعد تک جاری رہا، عطیہ خون دینے میں خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، منتظمین کی طرف سے عطیات جمع کرانے والوں کو سرٹیفکیٹس اور گفٹ پیکس دئیے گئے۔
عطیہ خون دینے والوں کیلئے بہترین تحائف دینے پر سعودی ٹیلی کام کمپنی کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی انتظامیہ نے کیمپ کے سپانسرز الحافظ کمپنی کویت اور پاکستان بزنس سنٹر کے ڈائریکٹر حافظ محمد شبیر، اے گیٹس گروپق کمپنی کے مینیجر انجینر سید جنید احمد کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کیمپ کے کامیاب انعقاد میں ان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے صدر مقبول احمد ، ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل اور نائب صدر محمد یونس شاہد نے کیمپ کے انتظام و انصرام میں بہترین معاونت و خدمات سر انجام دینے پر پاکستان ایمپلائیمنٹ فورم کویت، پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت، گرین ہینڈز انوائرونمنٹل ٹیم سے ڈاکٹر سامیہ سعیدان اور انکے ٹیم ممبران ، کویت پاکستان اتحاد ویلفیئر سوسائٹی، پاکستان لائف لائن اور پاکستانی ھیلتھ کئیر پروفیشنلز ان کویت ، اینجلز پیرنٹس ایسوسی ایشن کویت سید جنید احمد اور انکی ٹیم، پاکستان قراءت و نعت کونسل کویت قاری طلعت شریف نقشبندی اور ان کی ٹیم، پاکستانی نرسز کمیونٹی جلال الدین اور ان کیق ٹیم، ووپ میڈیا ٹیم(طارق اقبال، شہزاد اقبال)، محمد ہادی بلتی جی بی یونائیٹڈ میڈیا کے ٹی وی ٹو، شہاب اور محمد دشتی میڈیا شو، کویت پاکستان اتحاد ویلفیئر سوسائٹی کے سلطان الکندری، بلڈ بینک کے سٹاف اور انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت پیر امجد حسین صدر انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جناح بلڈ ڈونیشن کیمپ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ انسانیت کی خدمت کا بہترین ذریعہ ہے۔
دریں اثناء پاکستان اسپورٹس ایسوسی ایشن کی ٹیم اور انتظامیہ نے خون کے عطیات جمع کرانے والےڈونرز،اسپانسرز، کمیونٹی پارٹنرز، میڈیا ہاؤسز، رضاکاروں،بلڈ بینک اسٹاف کا اور بالخصوص ٹیم ممبران شکیل مرتضی،شہباز علی، خلیل احمد راجپوت، محمد عرفان، محمد عثمان ، محمد ہادی بلتی، چوھدری عمران علی، حمزہ لطیف، سید کاشف، سید جنید احمد، محمد زوہیب شیخ، ولید احمد، مقبول احمد، محمد عرفان عادل، محمد یونس شاھد، محمد ارسلان، حمد جہانزیب، سعد نجیب اللہ، عبید اللہ، ھشام سمیع اللہ، سلمان نثار، سعد جہانگیر، یشرہ جاوید، ھبا شہھباز، محمد شھباز،مسز سید جنید احمد، حورین فاطمہ اور پاکستان ویمن ایسوسی ایشن کویت کی صدر محترمہ روبیلہ، نائب صدر ڈاکٹر فرح زاھد, عائشہ عرفان اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
پاکستان سپورٹس ایسوسی ایشن کویت کے بانی و ڈائریکٹر جنرل محمد عرفان عادل، صدر مقبول احمد ,نائب صدر محمد یونس شاہد نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان سب کے تعاون کے بغیر بلڈ ڈونیشن کیمپ کا اتنی کامیابی سے انعقاد ممکن نہ تھا،