تازہ ترین
مسلم حکمران جان لیں کہ فلسطینی ریاست کی آزادی ناممکن نہیں غلام حیدر شیخ فلسطین کی آزادی قبلہ اول کا حصول ہے
لاہور( علی حیدرشیخ ) پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو ) کے رہنما اور انفارمیشن سیکرٹری برائے مڈل ایسٹ غلام حیدر شیخ نے اپنے بیان میں فلسطینیوں کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمران جان لیں کہ فلسطینی ریاست کی آزادی ناممکن نہیں فلسطین کی آزادی قبلہ اول کا حصول ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حماس کا جرآت مندانہ اقدام قابل تحسین ہے جس کی تقلید مسلم ریاستوں کا فرض بنتا ہے ۔مسلمان ریاستوں کے حکمرانوں کی خاموشی سے دنیا میں مسلمان رسوا ہو رہے ہیں ۔عوام بہادر اور جان فروش ہیں جب کہ حکمران چاپلوس اور بزدل ہیں ۔حماس کے اقدام سے دنیا کو یہ واضح پیغام ملا ہے کہ اسرائیل قابل تخسیر ہے ۔ غلام حیدر شیخ نے مزید کہاکہ ایران کی حمایت دوسرے اسلامی ممالک کو دعوت دیتی ہے کہ وہ بھی مظلوم فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کریں۔