وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ پی آئی اے کے نظام کو بہتر بنایا جائے :کیپٹن (ر) عاصم ملک
لاہور(برجستہ بیورورپورٹ) ایک دور تھا جب پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن(پی آئی اے) دنیا کی سب سے بہترین ائرلائن تھی لیکن آج وہی پی آئی اے قصہ پارینہ بن چکی ہے جس میں سہولیات کا شدید فقدان ہے۔
پی آئی اے کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ان خیالات کا اظہار اوورسیز پاکستانیوں کے ترجمان کیپٹن عاصم ملک نے ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کرتا ہوں کہ پی آئی اے کے نظام کو بہتر بنایا جائےاور ٹکٹوں کی واپسی کے بعد سٹاف کا مسافروں کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک اور مسافروں سے ریٹرن پیسوں کی کٹوتی کے عمل کو روکا جائے۔
کیپٹن عاصم ملک نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پی آئی اے دنیا بھر میں بہترین اور معیاری سروس کی ضمانت سمجھی جاتی تھی اور دنیا کے دیگر کئی ایئرلائنز کی سٹاف پی آئی اے سے تربیت اور ان کے طریق کار کو اپناتے تھے لیکن آج یہ صورتحال ہے کہ دنیا کی کئی ایئرلائنز سہولیات اور طریقہ کار میں پی آئی اے سے بہت آگے جاچکی ہیں۔
لیکن پی آئی اے وہیں کی وہیں ہے، انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم شہبازشریف کی توجہ پی آئی اے کی سروس اور معیار کی تنزلی کی طرف مبذول کراتے ہوئے گزارش کروں گا کہ خدارا اس کو پرائیویٹ کر کے قومی خزانے پر بوجھ کو کم کیا جائے