تازہ ترین

پاراچنار تربیتی مشقیں.

رپورٹ ناصر حسین بنگش۔

پاکستان ہلال احمر قبائلی اضلاع ضلع کرم کی جانب سے مون سون کے سیلابی ریلوں اور موسم کی شدت میں کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی میں متاثرین کو بہتر امداد فراہم کرنے کیلئے پاک آفغان سرحد پر واقعہ کوٹ راغہ ڈیم میں مشترکہ تربیتی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔

مشقوں میں ADC ریلیف اینڈ آپریشن محمد کامران، کرنل 114 لیفٹیننٹ کرنل عمران الیاس، ریسکیو 1122 ، ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اٹھاریٹی کے اہلکاروں سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے بھی شرکت کی۔ ہلال احمر قبائلی ضلع کرم کے ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر ذیشان حیدر بندش نے کہا کہ مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ قدرتی آفت میں امدادی اداروں کے درمیان باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ کم وقت میں بہتر امدادی کاروائیاں کی جاسکے ان مشترکہ مشقوں کے دوران ایک طرف اگر اچھی تربیت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی۔

دوسری طرف امدادی اداروں کے کارکنان اور رضاکاروں کو ایک خوبصورت تفریحی مقام کی سیر کا موقع بھی فراہم کیا گیا۔

ہلال احمر پاکستان کی جانب سے منعقدہ مشترکہ مشقوں ضلعی انتظامیہ ADC ریلیف اینڈ آپریشن محمد کامران نے کہا کہ ہمیں اپنے ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اٹھاریٹی کے اہلکاروں اور اداروں کی رضاکارانہ کام فخر ہے۔خکومت ان اداروں کو مزید بہتر بنانے،جدید صلاحیتوں سے لیس کرنے کیلئے کوششیں کر رہی ہیں۔

ملیشیا 114 ونگ کے آفسران نے بھی شرکت کی اور مشقوں میں حصہ لینے والے اہلکاروں اور رضاکاروں کی کارکردگی کو سراہا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button