تازہ ترین

اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز آئے اور فلسطین کو ریاست کا مکمل حق دے ڈاکٹر غلام حسین

لاہور ( پریس ریلیز ) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دنیا کے انسان دوست ممالک اسرائیلی جارحیت اور بمباری کا سخت نوٹس لیکر اسرائیل کو ظلم و جبر سے روکیں ۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے باز آئے اور فلسطین کو ریاست کا مکمل حق دے ۔

فلسطینیوں کی زمینوں پر غاصبانہ قبضہ ختم کرے اور فلسطینیوں کو واپس کرے ۔گذشتہ 70 برسوں سے فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم کسی کے سامنے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ۔ دنیا کی ٹھیکیدار عالمی قوتیں جان لیں کہ مسئلہ کشمیر و فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن کا قیام ایک خواب ہے ۔ بھارت اور اسرائیل پوری دنیا کا امن تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ۔ڈاکٹر غلام حسین نے مزید کہا کہ اب بہت ہو گیا ہے امت مسلمہ کو ڈرنا نہیں چاہیے ۔

او آئی سی کو بھارت اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینا چاہئیے ۔ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق جلد حل کرنا چاہیے۔ اسرائیل کا غزہ پر حملہ جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ بھارت اور اسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں اسرائیل نے فلسطینیوں پر جتنے ظلم ڈھائے حالیہ جنگ اسکا فطری رد عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ کھڑی ہے بیت المقدس و فلسطین کی آزادی تک امت مسلمہ ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلا کر اسرائیل کی جارحیت کا سخت نوٹس لے اور فلسطینیوں کی آزادی کی جدو جہد کی حمایت کرے ۔ فلسطینیوں کی مکمل امداد کی جائے۔

ڈاکٹر غلام حسین نے حالیہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ اسرائیل کے قیام سے ہمارے دلوں میں چھرا گھونپا گیا ہے ہم اسے کبھی تسلیم نہیں کر سکتے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button