تازہ ترین

عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں: پیر امجد حسین

پوری قوم عمران کے ساتھ ہے، مخالفین اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں الیکشن کمیشن کا تعصب اور جانبداری کھل کر سامنے آگئی ، سکندر سلطان کو عہدہ سے فارغ کیا جائے

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن( پنجاب ) کویت چیپٹر کے عہدیداران کا مشترکہ موقف

کویت( بر جستہ نمائندہ خصوصی ) انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے صدر اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن( پنجاب) کویت چیپٹر کے چئیرمین پیر امجد حسین اور دیگر عہدیداران نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سابق وزیر اعظم عمران خاں کو توشہ خانہ کیس میں نااہل قرار دئیے جانے کے فیصلے کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس فیصلے کو متعصبانہ اور انصاف کے اصولوں کے منافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خاں کی عوامی مقبولیت اور ضمنی انتخابات میں حالیہ کامیابی سے ملک لوٹنے والوں کے ہوش اڑ گئے ہیں۔

بین الاقوامی مبصرین بھی تسلیم کر رہے ہیں کہ جب بھی انتخابات ہوئے عمران خان دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت سے کامیاب ہو جائیں گے۔ مخالفین کو یقین ہو چکا ہے کہ اگلے دونوں الیکشن عمران خاں کے ہیں اور وہ 10 فیصد نشستیں جیتنے کی بھی پوزیشن میں نہیں اس لئے وہ غیر جمہوری اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

انصاف ویلفیئر سوسائٹی کویت کے دیگر عہدیداروں تبسم جاوید ملک، اور دیگر رہنماؤں ملک اخلاق احمد،آصف جمال ، محمد فیصل اور اوورسیز پاکستانیز کمیشن(پنجاب) کویت چیپٹر کے کوآرڈینیٹر ملک اخلاق احمد، ممبرز طاہر بشیر، محمد فیصل، مبشر نواز، عتیق الرحمن اور شہزاد الرحمن بٹ نے بھی الیکشن کمیشن کے عمران خاں کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان کا تعصب اور جانبداری کھل کر سامنے آگئی ہے انہیں فوری طور پر عہدہ سے برطرف کیا جائے۔

ان رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ انشاء اللہ حق اور سچ کی فتح ہو گی اور سپریم کورٹ اس فیصلے کو اڑا کر رکھ دے گی اور آج مٹھائیاں بانٹنے والے آنسو بہاتے نظر آئیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button