تازہ ترین

سردار سلیم کا انتقال بھٹو کے جیالوں اور خود میرے لئے گہرے صدمہ کا باعث ہے۔ ڈاکٹر غلام حسین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیر و سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر غلام حسین نے پیپلزپارٹی کے سابق صدر سردار سلیم کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار سلیم بھٹو کے دیرینہ ساتھی اور ہمارے رفیق کار تھے انہوں نے قیدوبند کی صعوبتیں اور جلاوطنی جھیلی انہوں نے کہا کہ سردار سلیم کا انتقال بھٹو کے جیالوں اور خود میرے لئے گہرے صدمہ کا باعث ہے۔

ملک کی پہلی سینٹ کے رکن سردار سلیم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ سنیٹر سردار سلیم کی دورآمریت کی قربانیوں کو ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

ڈاکٹر غلام حسین کی سردار سلیم کے انتقال پر بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثنا پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی کارکن اور انفارمیشن سیکرٹری برائے مڈل ایسٹ پاکستان پیپلز پارٹی(شہید بھٹو ) غلام حیدر شیخ نے سردار سلیم کی وفات کو جمہوریت پسندوں کے لئے گہرا صدمہ قرار دیا اور مرحوم سردار سلیم کے لئے مغفرت کی دعا کی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button